لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس کی سماعت 11نومبر تک ملتوی،گواہ طلب

لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس کی سماعت 11نومبر تک ملتوی،گواہ طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احساب عدالت کے جج امجدنذیر چوددھری نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن سکینڈل کیس میں مسلم لیگ(ن) کے راہنما حافظ نعمان سمیت تین ملزموں کے کیس کی سماعت 11نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیاہے۔گزشتہ روزمسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے حافظ نعمان اوردیگر ملزمان عثمان قیوم اور تایثر احمد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی جانب ملزمان ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کے پراسکیوٹر نے کہا کہ ملزموں پرفرد جرم عائد کی جا چکی ہے، ملزم حافظ نعمان وغیرہ پر بطور چیئرمین مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے منظورِ نظر افراد کو دینے کا الزام ہے۔

گواہ طلب

مزید :

صفحہ آخر -