سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج، امیدوار معرکہ جیتنے کیلئے لاہور پہنچ گئے 

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج، امیدوار معرکہ جیتنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں آج 31اکتوبر کوپولنگ ہورہی ہے۔ لاہور، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جن میں 3ہزار162ووٹر وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ چودھری افراسیاب خان الیکشن بورڈ کے چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔پولنگ کا عمل صبح 8:30سے شام 5بجے تک جاری رہے گا،اس دوران دوپہر کے کھانے اور نماز کے لئے ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوگا۔سب سے زیادہ ووٹر وکلاء لاہور میں ہیں جن کی تعدادایک ہزار299ہے،یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، صدارت کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب عباس اور پروفیشنل گروپ کے محمد شعیب شاہین کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے،سیکرٹری کے عہدہ کے لئے احمد شہزاد فاروق رانا اور شمیم الرحمن ملک آمنے سامنے ہیں،پنجاب کی نائب صدارت کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے غلام مرتضیٰ چودھری اور پروفیشنل گروپ کے محمد یونس خان نول کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے، نائب صدارت کی نشستوں کے لئے بلوچستان سے انوارالحق کاکٹراورخالد احمد بلوچ،کے پی کے سے اورنگ زیب اسد خان اور سید ولایت علی شاہ بخاری جبکہ سندھ سے عدنان احمد،عنایت اللہ موریواور یوسف مولوی امیدوار ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری کے لئے چودھری محمد شعیب اور سید رفاقت حسین شاہ،فنانس سیکرٹری کے لئے علی احمد خان رانا،ریاض حسین اعظم اور شیریں عمران کے درمیان مقابلہ ہورہاہے۔پولنگ کے حتمی نتائج کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔
بار الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -