پیراگون سٹی کیس،5 گواہوں کے بیانات قلمبند،سماعت 13نومبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے مسلم لیگ (ن) کے راہنماخواجہ برادران کے خلاف پیراگون سٹی سکینڈل کیس میں پانچ گواہوں کے بیانات قلمبندکرنے کے بعدکیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزیدگواہوں کوشہادت کے لئے طلب کرلیا ہے،عدالتی سماعت شروع ہونے سے قبل خواجہ برادران کو پولیس نے حمزہ شہباز سے ملنے سے وک دیاجس پرخواجہ سعد رفیق پولیس کے رویے پر برہم ہوگئے اورعدالت میں جانے سے انکارکردیاجس پر پولیس والے منت سماجت پر اترآئے، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر حمزہ اور خواجہ برادرن کی ملاقات بھی ہوئی،دونوں نے ہاتھ ملا کر ایک دوسرے کی خریت معلوم کی۔ پیرا گون سٹی سکینڈل کیس کی سماعت شروع ہوئی توپراسیکویشن کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیاگیا،کیس کی سماعت کے دوران پولیس اہلکار عدالت کے دروازے پر لطیفے سناتے اور دھکے دیتے رہے جس پر وکلا ء نے احتجاج کیا اور سب انسپکٹر غلام حسن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، سعد رفیق نے بھی جج جوادالحسن کو تحریری طورپر بھی آگاہ کیا کہ آج تک اتنی بدتمیزی نہیں کی گئی جتنی آج ہوئی ہے،سماعت کے موقع پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب، پرویزملک،رانا مبشراورسابق سپیکر رانا محمد اقبال بھی عدالت میں موجود تھے۔
پیراگون سٹی