احتساب عدالت،شہباز کوحاضری سے استثنیٰ حاصل، حمزہ کا مزیدجوڈیشل ریمانڈ

احتساب عدالت،شہباز کوحاضری سے استثنیٰ حاصل، حمزہ کا مزیدجوڈیشل ریمانڈ

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کومزید14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاجبکہ اسی کیس میں ان کے والدسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے،گزشتہ روز ِحمزہ شہباز کوسخت سکیورٹی میں احتساب عدالت پیش کیاگیا،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ اثاثہ جات ریفرنس منطوری کے بعد عدالت پیش کردیاجائے گا،جس پر عدالت نے ریفرنس جلد پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14روزہ کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 12نومبرتک ملتوی کردی جبکہ اسی کیس میں رمضان شوگر ملز کیس میں میاں شہباز شریف کمردرد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکے،ان کے وکلاء نے ان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظو کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمزہ شہباز نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو صحت دے،عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں،عمران خان نے عوام کو دھوکہ دے کر حکومت بنائی۔

 حاضری سے استثنیٰ

مزید :

صفحہ آخر -