کیپٹن (ر)صفدر کی اشتعال انگیز تقاریر کیس میں درخواست ضمانت منظور

        کیپٹن (ر)صفدر کی اشتعال انگیز تقاریر کیس میں درخواست ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض رہاکرنے کاحکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت اورپراسیکیوشن کی الگ الگ درخواستوں پراپنا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ جس بیان پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے، اس طرح کے بیانات مختلف سیاستدان دے رہے ہیں،ان کیخلاف بھی مقدمات درج ہونے چاہئیں۔پراسیکیوشن کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیاتھا کہ متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے ملزم صفدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جو مسترد کردی گئی،کیپٹن (ر)صفدر سے تفتیش کرنا تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنا قانون کے منافی ہے۔عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست مسترد کردی۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -