اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 مجرموں کو2،2 بار عمر قید،جائیداد ضبطی کی سزا

اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 مجرموں کو2،2 بار عمر قید،جائیداد ضبطی کی سزا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے چار سالہ بچے شعیب کو اغواء کرکے تاوان مانگنے کے مقدمہ کے 3مجرموں ارسلان،فرخ اور عبداللہ کو دو دو بار عمر قید اور جائیداد ضبطی کی سزاسنا دی۔مجرموں کے خلاف دو ماہ قبل تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،استغاثہ کے مطابق مجرموں نے چار سالہ شعیب کو اغوا کرکے 25لاکھ روپے تاوان مانگا تھااور اڑھائی لاکھ روپے وصول کرکے اسے چھوڑاتھا،عدالت نے شہادتوں اور وکلاء کی بحث کی روشنی میں انہیں مذکورہ سزائیں سنادیں۔

اغواء،تاوان

مزید :

صفحہ آخر -