3سالہ سوتیلے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت، 3 لاکھ جرمانہ

3سالہ سوتیلے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت، 3 لاکھ جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سجاول احمد نے 3سالہ سوتیلے بیٹے دانش کو قتل کرنے کے جرم میں محمد شاہد کو سزاے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے،بچے کی والدہ کی طرف سے خاوند کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیاتھا،پولیس کے مطابق مجرم شاہد نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر سوتیلے بیٹے کو قتل کرکے اس کی نعش گندے نالے میں پھینک دی تھی،جس پرتھانہ بادامی باغ پولیس نے 2013ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت میں پراسیکیوشن کی طرف سے بارہ گواہوں کو پیش کیا گیاتھا۔

سزائے موت

مزید : صفحہ آخر