عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، شہباز شریف کوجواب داخل کرنے کاآخری موقع

عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، شہباز شریف کوجواب داخل کرنے کاآخری موقع

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کوجواب داخل کرنے کاآخری موقع دیتے ہوئے سماعت14نومبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل ساجد منور قریشی نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود میاں شہبازشریف عمران خان کی درخواست کاجواب نہیں دے رہے،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

ہرجانہ کیس

مزید : صفحہ آخر