چونیاں میں بچوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کا مزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ

چونیاں میں بچوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کا مزید7 روزہ جسمانی ریمانڈ

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے چونیاں میں بچوں کوبداخلاقی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سہیل شہزاد کو مزید 07روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عبدالقیوم خان نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم سہیل شہزاد ہ کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت پیش کیاگیا،پولیس نے مزم کاچہرہ نقاب سے ڈھانپ رکھا تھا جسے عدالتی حکم پرہٹادیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 6نومبرتک مزید7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

چونیاں قتل کیس

مزید : صفحہ آخر