اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان طلاق کی تصدیق

  اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان طلاق کی تصدیق
   اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان طلاق کی تصدیق

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ میں طلاق کی تصدیق ہوگئی ہے۔شوبز کی اس مقبول جوڑی کے درمیان اختلافات اور طلاق کی خبریں ایک سال سے زیر گردش تھیں تاہم دونوں نے اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی حالانکہ دونوں دو سال سے الگ رہ رہے تھے۔ محب مرزا نے بول ٹی وی کے مقبول پروگرام ’بول نائٹ ود احسن خان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوال پر جواب دیا کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ طلاق کی وجہ محب مرزا کی اداکارہ صنم سعید سے دوستی ہے جو تین سال پہلے شروع ہوئی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آمنہ شیخ اور صنم سعید بھی گہری دوست رہی ہیں لیکن صنم نے اپنی ہی دوست کا گھر اجاڑ دیا۔یاد رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید نے اے پلس سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل’دیدن‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا جس کے ڈائریکٹر امین اقبال تھے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صنم سعید کی شادی بھی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اگست 2015 میں ان کے گھر بیٹی میسا مرزا کی پیدائش ہوئی۔

مزید :

کلچر -