عطائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرہیلتھ کئیرکمیشن کوقانونی نوٹس بھجوا دیا گیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی)عطائیوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پرہیلتھ کئیرکمیشن کوقانونی نوٹس بھجوا دیا گیا،یہ قانونی نوٹس ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی جانب سے بھجوایا گیا،جس میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ نے عطائیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دے رکھا ہے،عطائی انتظامیہ کی ملی بھگت سے عطائیت خانے چلا رہے ہیں،عطائیوں کی وجہ سے مریض موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں،عطائیوں کے جعلی نسخوں سے شہری جگر، گردوں اور امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ہیلتھ کئیرکمیشن کی لاپرواہی عطائیت کے فروغ کاسبب بن رہی ہے۔
قانونی نوٹس