شاہد خاقان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست کی آج سماعت

  شاہد خاقان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست کی آج سماعت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست کی آج 31اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔یہ درخواست ان کے قومی اسمبلی کے حلقہ کے شہری سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ شاہد خاقان عباسی نیب کیس میں گرفتارہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ان کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کئے جارہے،ان کی قومی اسمبلی میں عدم موجودگی کے باعث متعلقہ حلقہ نمائندگی سے محروم ہے، آئین اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق کسی انتخابی حلقہ کو نمائندگی سے محروم نہیں رکھاجاسکتا، سپیکر قومی اسمبلی کو شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

خاقان عباسی

مزید :

صفحہ آخر -