لاہور ہائیکورٹ سے سموگ کے معاملہ پر ایمرجنسی نافذ کرنے کی استدعا
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے لئے ایمرجنسی کے نفاذ کی بابت متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے، یہ درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے،جس میں کہا گیاہے کہ لاہورمیں ماحولیاتی آلودگی کا انڈیکس 500کی حد بھی کراس کرگیاہے،سموگ کے باعث سکول بند کرنا پڑیں گے،کاروبارزندگی مفلوج ہوجائے گا،پنجاب حکومت اور مختلف اضلاع کی انتظامیہ سموگ پر قابو پانے پر ناکام ہوچکی ہے،لاہور ہائی کورٹ اس کے تدارک کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کاحکم دے چکی ہے،یہ انسانی صحت اور زندگیوں کا معاملہ ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اپنے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کرے۔