نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں‘ میرا

نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں‘ میرا

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹارمیرانے کہا ہے کہ میں شوبز میں نئی آنے والی لڑکوں کی ہر ممکن رہنمائی اورپروموٹ کروں گی، نئی لڑکیاں میرے ساتھ فلم میں کام کرنے کاسن کر گھبراتی ہیں اوراسی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ان اداکاراؤں کو مشورہ ہے کہ انہیں مجھ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، میں ا ن کیلئے ایک اچھی رہبر ثابت ہو سکتی ہوں کیونکہ میں نے مشکلات کا دوردیکھا ہے اورمحنت اور جدوجہد کے بعدفلم انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے۔میر انے کہا کہ بعض لڑکیاں کسی فلم میں میرا ٹائٹل رول دیکھ کرفلم نہیں کرتیں جو بذات خود شکست ماننا ہے۔

، سینئرز کے کساتھ کام کرنے سے آپ کو تجربہ ملتاہے۔

مزید : کلچر