ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ای آر ایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت

   ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ای آر ایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست 2019 کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آر ایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آرایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم ایچ کا جائزہ لینے اور اس کے متبادل نظام کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلیمز کے ضمن میں 2 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز کو فوری طور پر نمٹا دیاجائے گا۔ 

کلیم فائل

مزید :

صفحہ آخر -