سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس کنکشن کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری 

  سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس کنکشن کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سی این جی سٹیشنز کیلئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کر دی۔ بدھ کو وزرت توانائی نے سی این جی  سٹیشنوں کیلئے کنکشن بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نئے سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ وزارت توانائی کے مطابق فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ فیصلے سے سی این جی سیکٹر کو نئی زندگی ملے گی۔

گیس کنکشن

مزید :

صفحہ آخر -