معاشی مشکلات کے شکار نیوز لائن میگزین کا 30سالہ سفر اختتام پذیر

معاشی مشکلات کے شکار نیوز لائن میگزین کا 30سالہ سفر اختتام پذیر

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)مشہور زمانہ نیوز میگزین ہیرلڈ کے بعد ایک اور معتبر انگریزی میگزین ’نیوز لائن‘ کا 30 سالہ سفر بھی اپنے اختتام کے قریب ہے۔ نامور صحافی اور نیوز لائن میگزین کی ایڈیٹر ریحانہ حکیم نے بدھ کو میگزین کے بند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’یکم جولائی 1989 سے نیوز لائن کے پہلے شمارے کے ساتھ شروع ہونے والے سفر کا حصہ بننے والے تمام حیرت انگیز اور معاون لوگوں کو میں یہ خبر دینا چاہتی ہوں کہ نیوز لائن کے یادگار سفر کا اختتام 30 نومبر 2019 کو ہوا چاہتا ہے۔ہم نیٹ ورک کو پیش آنے والی معاشی رکاوٹیں میگزین بند کرنے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ اس لیے دسمبر 2019 کا شمارہ ہمارا آخری ہوگا۔مشہور انگریزی کتاب ’سکورپین ٹیل‘ کے مصنف اور سینیئر صحافی زاہد حسین نے بھی ٹوئٹر پر 30 سال پرانے نیوز لائن میگزین کی افتتاحی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے بند ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔نیوز لائن کے سفر کا آغاز 1989 میں ہوا۔ 1988 میں ہیرالڈ سے رخصت ہونے کے بعد رضیہ بھٹی نے اس میگزین کا چارج سنبھالا۔

نیوز لائن

مزید :

صفحہ آخر -