جنرل ہسپتال میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد،احتجاج

  جنرل ہسپتال میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا ڈاکٹرز پر تشدد،احتجاج

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال میں ایک مریض کی ہلاکت پر اس کے مشتعل لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا یا جس پر ڈاکٹروں نے احتجاجاً ایمرجنسی میں کام کر نا بند کر دیا۔ہڑتال کے باعث ان ڈور اور آوٹ ڈور پہلے ہی بند پڑے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رات گئے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک مریض کی ہلاکت کے باعث اس کے مشتعل لواحقین نے احتجاج کرتے ہو ئے ڈاکٹروں سے جھگڑنا شروع کر دیا اس دوران دو ڈاکٹر مبینہ طور پر زخمی ہو گئے اور انھوں نے کام بند کر دیا جبکہ مظاہرین نے فیروز پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک روک دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مریض ہلاکت

مزید :

صفحہ آخر -