بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ ایڈونچرلینڈ افتتاح، تیاریاں مکمل

  بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ ایڈونچرلینڈ افتتاح، تیاریاں مکمل

  



کراچی(پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے کراچی کی عوام کیلئے تھیم پارک کی صورت میں ایک اور تحفہ۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں تعمیر کردہ،درامد شدہ جدیدترین جھولوں اور تفریحات پر مشتمل،بحریہ ایڈونچر لینڈ اپنے شاندار افتتاح کیلئے بالکل تیارہے۔ اس موقع پر عظیم الشان فائر ورکس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جو بحریہ ٹاؤن کی خاصیت ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کی رہائشی ثمن سلیم کا کہنا ہے کہ، " مجھے بے صبری کے ساتھ تھیم پارک کے کھلنے کاانتظار ہے۔ مجھ کو یقین ہے کہ ایسا تھیم پارک پورے پاکستان میں نہیں ہوگا، جو کوالٹی بحریہ ٹاؤن کے ہر پراجکٹ میں نظر آتی ہے وہ ضرور ہم کو اس تھیم پارک میں بھی ملے گی "۔ بحریہ ایڈونچر لینڈ میں موجود لاتعداد جھولے ہر عمر کے مرد و خواتین اور بچوں کیلئے انتہائی مختلف اور انوکھے ثابت ہونگے۔مختلف نویت کے جھولوں میں انتہائی سنسنی خیز رائیڈزسے لیکر معتدل حد کی سنسنی خیز رائیڈز کے ساتھ ساتھ فیملی اور بچوں کیلئے بھی بے تحاشہ رائیڈز موجود ہیں۔ تھیم پارک کے واٹر سیکشن میں موجود تفریحات بھی اپنی مثال آپ ہیں۔پارک کی خاص بات یہاں موجود ڈائنو پارک ہے جو بچوں اور بڑوں کو کروڑوں سال پہلے کی دنیا میں لے جائے گا اور بہت سے ڈائنوسارز سے متعارف بھی کروائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ اس تھیم پارک میں موجود انٹرنیشنل اور لوکل فوڈ چینزجیسے ایکو ا بار، میکڈونلڈز، کے ایف سی، پزا ہٹ، برگر کنگ، کرسپی فور یو، پلیڈیم فوڈ کورٹ وغیرہ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔

مزید : صفحہ آخر