ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف دستاویز کی تصدیق سے متعلق درخواست خارج

ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف دستاویز کی تصدیق سے متعلق ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف دستاویز کی تصدیق سے متعلق درخواست خارج کردی۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے جج ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ناصر بٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے تصدیق نہ کرنے کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے دستاویز کی تصدیق کرانے کا حکم دینے کی درخواست خارج کردی ۔

ناصر بٹ

مزید :

صفحہ آخر -