سجل علی کی ڈرامہ سیریل ”الف“کامیابی سے آن ائیر

  سجل علی کی ڈرامہ سیریل ”الف“کامیابی سے آن ائیر
   سجل علی کی ڈرامہ سیریل ”الف“کامیابی سے آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”الف“ نجی نی ٹی وی پرکامیابی سے آن ائیر ہے۔ حمزہ علی عباسی،سجل علی، احسن خان، کبریٰ خان سمیت دیگرنامور فنکاروں پر مشتمل ڈرامہ کو معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔ آئی ایم جی سی اور ثمینہ ہمایوں کے پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک (EPIC Entertainment) سے بنایا گیا سال رواں کا سب سے بڑا ڈرامہ سیریل ”الف“نے شائقین کا دل جیت لیا۔ڈرامے کی ہدایات ڈائریکٹر حسیب خان نے دی ہیں جو اس سے قبل حمزہ عباسی کے ساتھ سپر ہٹ ڈرامہ ”من مائل“ پیش کر چکے ہیں۔ڈرامے کی کہانی زندگی گلزار ہے،شہر ذات، میری ذات ذرہ بے نشان، دوراہا اور دام جیسے ایور گرین ڈرامے لکھنے والی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔
جبکہ ڈرامے میں بول فلم میں حکیم صاحب کا مشہور زمانہ کردار ادا کرنے والے منظر صہبائی بھی ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہیں اور یہ انکابطور فنکار ٹی وی پر پہلا ڈرامہ ہے۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں ٹی وی کے معروف فنکار نعمان اعجاز،سلیم معراج،لبنی اسلم، فرخ درباراور عثمان خالد بٹ نے مختصر اور انتہائی اہم کردار میں جلوہ گر ہوکر ڈرامے کو چار چاند لگائے ہیں۔”الف“ کا ٹائٹل ٹریک معروف موسیقار شجاع حیدر نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کی عکسبندی پاکستان کے علاوہ ترکی کی خوبصورت لوکیشنز پر کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -