صدر ابوبکر بھٹی کے متکبرانہ رویے کی وجہ سے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر خالد محمود چودھری 

    صدر ابوبکر بھٹی کے متکبرانہ رویے کی وجہ سے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا: ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق سیکرٹری فرینڈز بزنس گروپ ڈی ایچ اے کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر خالد محمود چودھری نے موجودہ ایسوسی ایشن کی طرف سے اے جی ایم کے موقع پر غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیے جانے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے اچھے اور سنجیدہ پروگرام کو کھوکھلے نعروں کی نذر کرنا لمحہ فکریہ ہے بلا وجہ اور بے جا طویل کرنے کی وجہ سے ممبران کی بڑی تعداد اے جی ایم کے دوران پروگرام  کوچھوڑ کر چلی گئی،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میری اور میرے گروپ فرینڈز بزنس کی خواہش تھی کہ اے جی ایم کو کامیاب بنایا جائے، صدر ابو بکر بھٹی کے متکبرانہ رویے کی وجہ سے سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ سالانہ حسابات کی آڈٹ رپورٹ پر تسلی بخش جواب نہ دینا بھی درست عمل نہیں ہے،ڈاکٹر خالد چودھری نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے باہمی اختلافات بھی کھل کر سامنے آئے ہیں،صدر کی طرف سے الخدمت گروپ کے نمائندوں کی مشاورت کے بغیر وائس چیئرمینوں کی فوج سمیت کمیٹیوں کی تشکیل نے بھی کئی سوالات جنم لیے ہیں،انہوں نے کہا کہ اے جی ایم کو با مقصد بنانے کی بجائے دوسروں پر الزامات کی نظر کر دیا گیا ہے،ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی ہے،پراپرٹی بحران ہر آنے والے دن میں بڑھ رہا ہے،ڈاکٹر خالد چودھری نے الخدمت گروپ کے چیئرمین میاں طلعت احمد کی طرف سے انتخابی نشان کے ساتھ پینل کی بنیاد پر الیکشن کروانے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کو آئین میں تبدیلی کے لیے بزرگوں سے مشاورت کرنا ہو گی،انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بحران کے حل کے لیے موجودہ ایسوسی ایشن کوئی کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے،اب بھی وقت ہے انا،ہٹ دھرمی چھوڑ کر تمام گروپوں کو اعتماد میں لے کر جدوجہد کا آغاز کیا جائے اور برادری کو ریلیف دلایا جائے،سابق سیکرٹری نے پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کے دفاتر بند ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ دار ایسوسی ایشن ہے جس کی کارکردگی نعروں اور وعدوں تک محدود ہے۔   

اکٹر خالد محمود چودھری

مزید :

صفحہ آخر -