نقیب اللہ قتل کیس،راؤ انوار کی ضمانت منسوخی پر فریقین سے جواب طلب

    نقیب اللہ قتل کیس،راؤ انوار کی ضمانت منسوخی پر فریقین سے جواب طلب

  

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرلیا ہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس موقع پر استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں ماتحت عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے کئی اہم قانونی پہلوؤں کو نظر انداز کیا لہٰذا راؤ انوار اور دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔مگر درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے 13نومبر کو دلائل طلب کر لیا ہے۔

نقیب اللہ قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -