بیماریوں سے متعلق آگاہی  فیس بک میں ہیلتھ ٹول متعارف

بیماریوں سے متعلق آگاہی  فیس بک میں ہیلتھ ٹول متعارف

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا کا استعمال دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ میں فیس بک، ٹویٹر، وٹس ایپ اور دیگر سرفہرست ہیں، دنیا بھر میں فیس بک صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہو گئی ہے، بہت سارے ممالک میں اس کے صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور معمولات زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔فیس بک کو استعمال کرنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوان دوسرے ممالک جا کر اپنا جیون ساتھی کے ساتھ شادی کرتے ہیں، جہاں فیس بک کے بہت سارے فوائد بتائے جاتے ہیں وہی اس کے نقصانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں، اب ایک بڑی خبر ایک مرتبہ پھر فیس کی طرف سے آئی ہے جس کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ نے امریکا میں ایک ایسا ہیلتھ ٹول متعارف کرایا ہے جو صارفین کو صحت سے متعلق یقین دہانی کرائے گا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی طرف سے متعارف کرایا گیا یہ ہیلتھ ٹول صارفین کو نزلہ زکام، بلڈ پریشر کی جانچ، کینسر سکریننگ اور دیگر صحت کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیے یاد دلائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیا فیچر امریکا میں متعارف کرایا ہے جب صارفین اس فیچر میں اپنی عمر اور جنس کے سیکشن کو پر کریں گے تویہ ہیلتھ ٹول ان کی عمر کے حوالے سے انہیں چیک اپ کی ایک فہرست مرتب کرکے تجویز کرے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -