ای ایف یو لائف نے کنزیومرز   چوائس ایوارڈ  جیت لیا

ای ایف یو لائف نے کنزیومرز   چوائس ایوارڈ  جیت لیا

  



کراچی (پ ر)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، پاکستان  میں نجی شعبے کی بیمہ حیات فراہم کرنے والی معروف کمپنی کو  چودہویں کنزیومر چوائس ایوارڈ 2018-19  کے موقع پر، بہترین بیمہ حیات کمپنی کیلئے اعلیٰ درجے کے حامل ''کنزیومر چوائس ایوارڈ 2019'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مصطفیٰ حسین اون والا، نیشنل سیلز ڈائریکٹر، ای ایف یو لائف نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوار ڈ، تقریب کے مہمان خصوصی خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنولوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سے وصول کیا۔یہ گیارہواں مسلسل سال ہے کہ ای ایف یو لائف نے کنزیومر چوائس ایوارڈ حاصل کیا ہے۔  یہ ایوارڈ، کمپنی کی صارف تک مرکزی رسائی، اختراعی مصنوعات جو صارفین کے ارتقائی مراحل طے کرتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہوں اور جدید طریقہ جات جو کمپنی بہترین خدمات مہیّا کرنے کے لئے اختیار کرتی ہے، ان سب عوامل کی عکاسی کرتا ہے۔ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان ایک غیر سرکاری، غیر منافع بخش تنظیم ہے جو خریداروں کو تحفظ فراہم کرنے اوران کی آگاہی کے لئے 2000؁ء میں قائم کی گئی۔  اس کا مقصد،اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہ ان کی ضروریات کو اعلیٰ تر ترجیح دی جاتی ہے،  صارفین  کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔ 

.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر