کندھ کوٹ میں اہلکاروں کی شہادت آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

کندھ کوٹ میں اہلکاروں کی شہادت آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کندھ کوٹ میں نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے ایس ایس پی کشمور سے تمام تر ضروری اقدامات پر مشتمل تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ضلع ٹو ضلع روابط کے تحت انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائیں۔