ڈرامہ سیریل ”جو تو چاہے“کی ریکارڈنگ آخری مراحل میں داخل

ڈرامہ سیریل ”جو تو چاہے“کی ریکارڈنگ آخری مراحل میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ درید پروڈکشن کے اس پراجیکٹ کی کہانی قیصرہ حیات نے تحریر کی ہے جس کے ڈائریکٹر الیاس کشمیری ہیں جبکہ کاسٹ میں سید محسن گیلانی،علیزے شاہ،عمران عباس اور زرنش خان سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ڈرامے کا نام پہلے”کن فیکون“ تھا جس کے آن ایئر ہوتے ہی لوگوں نے اس کے نام پر اعتراض شروع کردیا جس کے بعد پیمرا نے بھی نجی ٹی وی کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیا تواسے تبدیل کرکے”جو تو چاہے“ رکھ دیا گیا۔اس ڈرامے نے شروع میں ہی توجہ حاصل کرلی تھی لیکن جب اس کی مقبولیت بلندیوں پر پہنچی تو اچانک اسے بند کردیا گیا جس کے بعد اس حوالے سے طرح طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرامہ کسی دباؤ کی وجہ سے بند کیا گیا لیکن اسے جلد ہی دوبارہ آن ایئر کیا جائے گا۔

ان دنوں اسلام آباد میں اس کی آخری اقساط کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے کاسٹ میں شامل فنکاروں کو پیغام دیا ہے کہ ڈرامہ بند ہونے سے کروڑوں لوگوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں،اسے دوبارہ آن ایئر کیا جائے۔اس بارے میں نجی ٹی وی کی طرف سے ابھی تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -