مہنگا دودھ پر فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب

  مہنگا دودھ پر فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ پر فروخت کرنے کیخلاف اسسٹنٹ کمشنرز سے رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مقرر کردہ قیمت سے مہنگا دودھ پر فروخت کرنے سے متعلق مہنگا دودھ فروخت ہونے پر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار عمران شہزاد نے موقف اپنایا کہ عدالت نے 94 روپے لیٹر دودھ فروخت کرنے کا پابند کیا تھا۔ اس کے باوجود شہر میں دودھ مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔ آل کراچی ملک ریٹلرز ایسوسی ایشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی جائے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں اب بھی 110 روپے فی لیٹر روپے فروخت ہو رہا ہے۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ 12 نومبر کو طلب کرلی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر