2 مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد ڑ

2 مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد ڑ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس کے 2 مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قتل کے مقدمے میں مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے مجرموں کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے دسمبر 2012 میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کی۔ اظہر حسین اور صدام کاکڑ کی فائرنگ سے عبد الرحمان جاں بحق ہوگیا تھا۔ مجرموں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -