صحافی محمود العزیز کے انتقال پر اے پی این ایس کا اظہار تعزیت،فاتحہ خوانی
کراچی(خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیدا ر ان اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ماہانہ پکٹوریل نیوز ریو یو کراچی کے چیف ایڈیٹر اور ممتاز صحافی محمود العزیز کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی میں کئی سال سے اعزازی رکن تھے۔ اے اپی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ، سوگوار رفقاء اور خاندان کو سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تعزیت، فاتحہ خوانی