کراچی اسمگل کی جانے والی لاکھوں مالیت کی چھالیہ پکڑی گئی

کراچی اسمگل کی جانے والی لاکھوں مالیت کی چھالیہ پکڑی گئی

  

کراچی(کرائم رپورٹر) رینجرز نے کراچی اور بلوچستان کو ملانے والی چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ کپڑا ٹائر اور کیمرے برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کیلئے چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران کوئٹہ سے کراچی آنیوالی غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جس کے نتیجے میں 2963 کلو چھالیہ 360 کپڑے کے رولز22 کپڑے کے تھان86 ٹائرز اور 359 کیمرے برآمد کرکے تحویل میں لینے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -