حمزہ اکرم قوال کی امریکہ میں پرفارمنس کی تیاری

حمزہ اکرم قوال کی امریکہ میں پرفارمنس کی تیاری
 حمزہ اکرم قوال کی امریکہ میں پرفارمنس کی تیاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایوارڈ یافتہ قوالی گروپ حمزہ اکرم قوال نے تیمور اکرم اور عبدالاکرم کے ہمراہ ایک بار پھر امریکہ میں منعقد ہونے والی "صوفی قوالی یو ایس ٹور”میں اپنی پرفارمنس دینے کی تیاری مکمل کرلی، یاد رہے کہ حمزہ اکرم قوال اور برادرز کا 2سالوں کے دوران امریکا کا یہ چھٹا دورہ ہے۔اس سے قبل یہ ایوارڈ یافتہ قوالی گروپ دنیا کے مختلف شہروں میں منعقدہ بڑے میوزک فیسٹولزمیں شرکت کرچکا ہے، جبکہ "ورلڈ آن اسٹیج”کے نام سے بوسٹن میں منعقد ہونے والے دوسرے بڑے میوزک فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔، اپنے دورہ امریکہ کے دوران مذکورہ قوال گروپ 9سے 10بڑے شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جن میں اسٹین فوڑ یونیورسٹی کمیونین چرچ جہاں ہمیشہ سب سے پہلے میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے میں شرکت کرکے اس کا حصہ بنائیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حمزہ اکرم کا کہنا تھاکہ دنیا کے دیگر مذاہب اورکمیونیٹیز کے سامنے عالمی سطح پر پاکستانی کی نمائندگی کرنا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔

، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا جاتا ہے، ہم امیدکرتے ہیں کہ اپنے ملک کے روائتی میوزک، قوالی اور اس کے اثرات کا جو معلومات ہمیں ہیں اسے پوری دنیا تک پہنچائیں

مزید :

کلچر -