سکھرمیں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، 2 فرار

سکھرمیں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، 2 فرار

  

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھرمیں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوفرار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں تھانہ جھانگڑو کی حدود قومی شاہراہ کے قریب لنک روڈ پر مبینہ مقابلہ میں متعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت امیر تیغانی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -