علی ظفر میشا شفیع کیس3 ماہ تک نمٹ جائے گا،وکیل نگہت داد

علی ظفر میشا شفیع کیس3 ماہ تک نمٹ جائے گا،وکیل نگہت داد
 علی ظفر میشا شفیع کیس3 ماہ تک نمٹ جائے گا،وکیل نگہت داد

  

لاہور(فلم رپورٹر)میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے کہا ہے کہ علی ظفر کے وکیلوں نے میشا شفیع کی والدہ صبا حمید سے سوالات نہیں کئے، انہوں نے صرف بیان ریکارڈ کرایا ہے، کیس اب 2 سے 3 ماہ میں نمٹ جائے گا۔ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے نگہت داد نے بتایا کہ رپورٹرز سے کیس کی رپورٹنگ میں غلطی ہوئی ہے جس کی تصیح کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کیس میں 30 گواہوں کی فہرست ہے جس میں پہلے علی ظفر کے گواہ پیش ہوئے اور اب میشا شفیع کے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔ نگہت داد نے کہا کہ جنسی ہراسانی کے کیسز میں جس سے ذکر کیا جائے وہ بھی گواہ ہوسکتا ہے اور کیس میں صبا حمید کو گواہ اس لئے بنایا کیوں کہ میشا نے ان کو واقعہ کی تفصیل بتائی تھی۔میشا کی پیشی سے متعلق وکیل نگہت داد نے بتایا کہ وہ اس متعلق ٹی وی پر ذکر نہیں کرسکتیں کہ میشا کو کس دن پیش کیا جائے گا۔ میشا کی وکیل نگہت داد کا کہنا تھا کہ علی ظفر پر میشا نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس کا انہوں نے اب تک جوابی دعویٰ دائر نہیں کیا ہے۔

نگہت داد کا کہنا تھا کہ امید ہے جنسی ہراسانی کا یہ کیس 2 سے 3 ماہ میں نمٹ جائے گا۔

مزید :

کلچر -