عالمی بینک کے صدر 2 روزہ  دورے پرآج پاکستا ن پہنچیں گے 

    عالمی بینک کے صدر 2 روزہ  دورے پرآج پاکستا ن پہنچیں گے 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میپس دو روزہ دورے پر (آج)جمعرات کو پاکستان آرہے ہیں، عالمی بینک کے صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میپس دو روزہ دورے پر جمعرات کے روز پاکستان پہنچ رہے ہیں، عالمی بینک کے صدر اپنے دورے میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ وہ کاروبار میں آسانیوں سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کرنی ہے۔

عالمی بینک

مزید : صفحہ اول