صدرِ مملکت نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر دستخط کردیے،سینئر صحافی حامد میر 

صدرِ مملکت نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر دستخط کردیے،سینئر صحافی حامد میر 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیے۔ یہ بات گزشتہ روز سینئر صحافی حامد میر نے اپنے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کیساتھ جاری کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے افواہوں کے خاتمے کیلئے وقت سے پہلے ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کردیا تھا۔ وزیر اعظم نے 19 اگست کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کیا تھا اگلے تین سال تک بھی جنرل قمر جاوید باجوہ ہی آرمی چیف ہونگے۔وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود یہ افواہیں زیر گردش تھیں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے باضابطہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا، ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب صدر مملکت عارف علوی نے 12 ستمبر کو انٹرویو میں کہا تھا آرمی چیف کی مدت ملازمت کی سمری انہیں نہیں ملی اور جب وزیر اعظم سمری بھجوائیں گے تو وہ دستخط کردیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری پر دستخط کرکے تمام چہ میگوئیوں کو بے بنیاد اور لغوبنادیا۔

صدر دستخط

مزید :

صفحہ اول -