نواٍز شریف آزاد، جہان سے چاہیں علاج کراسکتے ہیں: ترجمان وزیراعظم 

  نواٍز شریف آزاد، جہان سے چاہیں علاج کراسکتے ہیں: ترجمان وزیراعظم 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد نوازشریف اب آزاد ہیں، جہاں سے چاہیں علاج کرا سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا نوازشریف کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بہتر علاج کیلئے سابق وزیراعظم کی ضمانت ضروری تھی۔ندیم افضل چن نے کہا اگر حکومت نوازشریف کو جیل میں رکھ کر بہترین سہولیات بھی دیتی تب بھی یہی سمجھا جاتا علاج نہیں ہو رہا، علاج کے متعلق ڈاکٹرز ہی بہترین فیصلہ کر سکتے ہیں۔ جب کسی کی ضمانت طبی بنیاد پر ہوتی ہے تو اس کیلئے تمام اقدامات ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہوتے ہیں اور نوازشریف کے علاج سے متعلق حکومتی فیصلہ بھی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ہو گا۔نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے نام نکالنے کی درخواست فی الحال وصول نہیں ہوئی۔وزیراعظم کے ترجمان نے تسلیم کیا ملک میں عام آدمی کی نسبت اشرافیہ کیلئے قانون پر عملدرآمد مختلف طریقے سے ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان جس رفتار سے کام کرتے ہیں وزارتوں میں ابھی تک وہ معیار حاصل نہیں ہو سکا۔ ہمارے کچھ محکمے ایسے ہیں جن کے پاس کرنے کو کام نہیں ہے جبکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو کام نہ کرنے کے بہانے کرتے ہیں۔ ملک بہت سے مسائل کا شکار ہے جنہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس کیلئے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں جو نظر بھی آرہی ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کوشش وہی ہوتی ہے جو لوگوں کو نظر آئے اور محسوس ہو، جو نظر نہ آئے اسے کوشش کرنا نہیں کہتے۔ ہمارا مقصد سرمایہ کار کا اعتماد بحال کرنا ہے، اس حوالے سے کافی کام ہو رہا ہے اور معاملات میں بہتری بھی آئی ہے۔ وزیراعظم ہمیشہ عام آدمی کی بات کرتے ہیں، انکی اولین ترجیح انہیں انصاف دینا ہے لیکن ہمارے عدالتی نظام میں چند مسائل موجود ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔مولانافضل الرحمان کے مارچ کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔

ترجمان وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -