بحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوڈی سے استثنی دینے کی اصولی منظوری 

بحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوڈی سے استثنی دینے کی اصولی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن پر نظرثانی اوربحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دیدی۔ ای سی سی کااجلاس گز شتہ روزمشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن پر نظرثانی اوربحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دیدی،لاء ڈویژن سے توثیق کروانا ہوگی اس کے علاوہ پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 25 پیسے،پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 29 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے سات نکاتی ایجنڈے میں سے سات کو موخر کر دیا گیا، ای س سی نے وزارت انسانی حقوق کیلئے ستر کروڑ روپے کے ٹیکنیکل گرانٹ دیدی،وزارت داخلہ کیلئے دس کروڑ روپے کے ٹیکنیکل گرانٹ کی منظوری دیدی، کراچی پورٹ کے واپڈا کے ذمہ ایک ارب سات کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے پی ایس او کو ایک ارب ستر کروڑ روپے کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی۔

منظوری

مزید :

صفحہ اول -