آزادی مارچ کے شرکاء پر امن رہیں گے تو حکومت بھی سہولت دیتی رہے گی: فردو س عاشق

    آزادی مارچ کے شرکاء پر امن رہیں گے تو حکومت بھی سہولت دیتی رہے گی: فردو س ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء جب تک پرامن رہیں گے، حکومت بھی سہولت دیتی رہے گی۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا انصار الاسلام کے کارکنوں کو عوام بھی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں  ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے، احساس پروگرام کے تحت حقدار طلبا کو 50ہزار سکالرشپ دی جائیں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہیہ وظائف ان خاندانوں کے طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000روپے سے کم ہے جبکہ حکومتی اقدام کا اطلاق تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -