نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں: جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے، نیب نے گزشتہ 23ماہ میں قوم کے لوٹے گئے 71 ارب روپے برآمد کیے،600بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں، نیب نے شکایت کی جانچ پڑتال سے لیکر ریفرنس دائر کرنے تک تقریباً دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے، نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن‘ پراسیکویشن‘ ٹریننگ اینڈ ریسرچ‘ آگاہی اور تدارک اور ہیومن ریسورس ڈویژن کے علاوہ نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب‘ پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبیلٹی اور ڈی جی آپریشن کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین نیب