بنگلہ دیشی وزیراعظم کودھمکیاں دینے پر اپوزیشن لیڈر کو 3 سال کی سزا

بنگلہ دیشی وزیراعظم کودھمکیاں دینے پر اپوزیشن لیڈر کو 3 سال کی سزا

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف تنقیدی تقریر کرنے پر ان کی غیر موجودگی میں تین سال کی سزا سنا دی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اپوزیشن کے دیرینہ رہنما کو وزیراعظم کو دھمکیاں دینے پر تین سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے، اپوزیشن کی ہزاروں کی تعداد میں رہنما وزیراعظم حسینہ واجد کی جانب سے جیل میں ڈال دیئے گئے ہیں۔گرفتار ہونے والے اپوزیشن لیڈر کا نام غیاث الدین چودھری ہے جو بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے وائس چیئر مین بھی ہیں، ان کو عوامی فسادات اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کوسزا

مزید :

صفحہ اول -