وزیراعظم کا اے ایس ایف اہلکاروں کے مسافروں سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس  

  وزیراعظم کا اے ایس ایف اہلکاروں کے مسافروں سے بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے مسافروں سے بد اخلاقی کے واقعے کاسخت نوٹس لیا ہے اور واقعے کی عبوری رپورٹ موصول ہونے پر کابینہ ڈویڑن کو متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ائیرپورٹ منیجر طاہر سکندر، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر ظہیراورملک اکرم کو فوری طور پر معطل کرنے، صورتحال کو پیشہ وارانہ اندازسے نمٹنے میں ناکامی پر مذکورہ افسران کیخلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے اسٹیشن منیجر پی آئی اے اسلام آباد پرویز نصیر اور ان کی پوری ٹیم کو معطل کرنے اور ان کیخلاف انضباطی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے، اس حوالے سے بریگیڈئیر عرفان ظفر کی سربراہی میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدی گئی ہے۔ انکوائری بورڈ پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے تحت واقعے میں ملوث اے ایس ایف اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ بورڈ آف انکوائری دس دنوں میں کاروائی مکمل کرے گا۔ سول ایوی ایشن، پی آئی اے اور اے ایس ایف کو فوری طور پر وزیرِ اعظم کے حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس  

مزید :

صفحہ اول -