ممتاز صحافی اور سی پی این ای کے بانی رکن محمود العزیز انتقال کرگئے

ممتاز صحافی اور سی پی این ای کے بانی رکن محمود العزیز انتقال کرگئے

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)ممتاز صحافی اور سی پی این ای کے بانی رکن محمود العزیز انتقال کرگئے، وہ مسلم لیگی رہنما قطب الدین عزیز کے بھائی تھے، ایوب خان کے دور میں آزادی صحافت کیلئے پیش آنے والی مشکلات کیلئے انہوں نے اہم کردار ادا کیا، پریس اینڈ پبلی کیشن کے نفاذ کے بعد ان کی پریس کی آزادی کیلئے کی گئی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مرحوم انتہائی نفیس، نیک سیرت، خوش اخلاق اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے تقریبا ً دودہائیوں تک سی پی این ای کی ذمہ داریاں انتہائی لگن اور محنت کے ساتھ انجام دیں۔ڈپلومیٹک سوسائٹی میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ بھٹو دور میں صحافت کو جب بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مرحوم نے ہمیشہ اس کی بھرپور مزاحمت کی اور مقاصد پر ڈٹے رہے، وہ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ کافی عرصے منسلک رہے، ان کے انتقال سے صحافتی حلقوں میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا، صحافتی شعبے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 محمود العزیز/ انتقال

مزید :

صفحہ اول -