کرپشن نہیں مہنگائی ملک کا سب سے بڑ ا مسئلہ، عوام گیلپ  سروے میں پھٹ پڑے

  کرپشن نہیں مہنگائی ملک کا سب سے بڑ ا مسئلہ، عوام گیلپ  سروے میں پھٹ پڑے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کی اکثریت نے کرپشن کے بجائے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ملک بھر میں پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟  جواب میں یہ بات سامنے آئی کہ 53 فیصد پاکستانی مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ صرف 4 فیصد عوام کا خیال ہے کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔سروے میں شامل 23 فیصد افراد نے بیروزگاری، 8 فیصد نے کشمیر، 4 فیصد نے پانی بحران، 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام، ایک فیصد نے لوڈ شیڈنگ اور ایک ہی فیصد نے ڈینگی وائرس کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

گیلپ سروے 

مزید : صفحہ اول