اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج  سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج  سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹا دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جج ویڈیو سکینڈل میں ملزمان کو رعایت دلانے کیلئے سفارش کرنیوالے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹا کر واپس لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ویڈیو سیکنڈل کی سماعت کرنے والی سیشن جج شائستہ کنڈی کو ملزمان کو مبینہ طور پر بری کرنے کا کہنے والے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا۔سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیشن جج سہیل ناصر

مزید :

صفحہ اول -