پرویز الٰہی کا وزیر اعلیٰ بننا وقت کی ضرورت،کامل علی آغا

    پرویز الٰہی کا وزیر اعلیٰ بننا وقت کی ضرورت،کامل علی آغا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ق) کے ترجمان کامل آغا نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کا وزیراعلیٰ بننا وقت کی ضرورت ہے،عام لوگ اور تاجر کہتے ہیں کہ مسائل کا حل پرویزالٰہی کے پاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران حکومت اور فضل الرحمان میں مفاہمت کرواسکتے ہیں،مذاکراتی کمیٹی کا سربراہ چوہدری پرویزالٰہی کو ہونا چاہئے تھا،پرویزالٰہی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہوتے تو بہترنتائج نکلتے۔نجی نیوز چینل سما ء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست کا مقصد شریف خاندان کو احتساب سے بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری برادران وزیراعظم کے کہنے پر ہی فضل الرحمان سے بات کریں گے، ڈرائیونگ سیٹ والاچاہے تو کچھ ہوگا، ہم اچھل کراس کی سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتے،سنیارٹی کے حساب سے تو پرویزالٰہی کومذاکراتی کمیٹی کا رکن نہیں بنانا چاہیے تھا۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ اول -