کلبھوشن کیس پر فیصلے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی، صدر عالمی عدالت انصاف

کلبھوشن کیس پر فیصلے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی، صدر عالمی عدالت انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دی ہیگ(آن لائن)عالمی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں آئی سی جے کے فیصلے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔عالمی عدالت کے صدر عبدالقوی اے یوسف نے پریس کانفرنس میں کہاکہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور اسے پاکستان کی عدالتوں نے سزائے موت دی تھی۔اس کا کیس حساس اور انسانی زندگی کا مسئلہ تھا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سزا کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ 
عالمی عدالت انصاف 

مزید :

صفحہ اول -