زلمے خلیل زاد نے پاکستانی عسکری سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں

زلمے خلیل زاد نے پاکستانی عسکری سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور دیگراعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، زلمے نے کہا کہ امن قائم کرکے معاشی صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد نے29، 30 اکتوبر تک پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا، دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد دیگراعلیٰ حکومتی شخصیات س بھی ملے، ملاقاتوں میں افغان امن عمل پرپیش رفت، تشدد میں کمی کی اہمیت پرتفصیلی بات چیت ہوئی، زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امن قائم کرکے معاشی صورتحال بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -