عدلیہ مخالف پریس کانفرنس پرفردوس عاشق کوتوہین عدالت کانوٹس
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے یکم نومبر کو طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی، فردوس عاشق اعوان بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فردوس عاشق