فخر ہے 70سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی،ملیحہ لودھی

  فخر ہے 70سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی،ملیحہ لودھی

  

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی، امیدہے کہ اگلی خاتون مستقل مندوب کو70 سال انتظارنہیں کرناپڑے گا، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورپابندیوں نے کشمیری عورتوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اپنے آخری خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی جارحیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کرفیو اور پابندیوں نے کشمیری خواتین کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔سلامتی کونسل میں اپنے آخری خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی پہلی خاتون مستقل مندوب تھی اور اب امید ہے کہ اگلی خاتون مستقل مندوب کو 70 سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں کیے اپنے آخری خطاب میں کشمیری خواتین کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں عورتوں کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے سنگین اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

ملیحہ لودھی

مزید :

صفحہ اول -